• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سافٹ ٹینس چیمپئن شپ کیلئے متنازع ٹیم کوریا جانے کیلئے تیار

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) کوریا کپ انٹرنیشنل سافٹ ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی متنازع پانچ رکنی ٹیم 13جون کوکوریا روانہ ہوگی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان بھر میں سافٹ ٹینس کا کوئی وجود نہیں ۔ انچیون میں 14جون سے ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پاکستانی ٹیم میں عباد سرور، سعد چوہدری، محمد علی جبکہ سرور حسین کوچ و منیجر اور سافٹ ٹینس کے سربراہ نوشاد احمد خان شامل ہوں گے۔ سرور حسین نے بتایا کہ پاکستان میں اس ایونٹ کا کوئی نیشنل یا صوبائی ایونٹ نہیں ہوتا، لیکن ہم کوریا سے واپسی پر نیشنل ایونٹ کرائیں گے۔ سافٹ ٹینس کے سربراہ نوشاد احمد خان سیپک ٹاکرا، کھوکھو، پنتھیکوئن، چیلون بیک وقت پانچ کھیلوں کے سربراہ ہیں۔ اس حوالے سے سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت کا کہنا تھا کہ ایک شخص ایک وقت میں ایک ایسو سی ایشن چلا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نوشاد احمد کی سربراہی میں کوریا جانے والی سیپک ٹاکرا ٹیم کا ایک کھلاڑی محمد راشد انچیون میں سلپ ہوگیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید