• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات پورے کئے جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کرام کو معاشرے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اساتذہ اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کررہے ہیں ،اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں۔بجٹ میں حکومت نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی اور ملک کی تعمیروترقی ہے جس کے لئے وہ بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید