• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عین الدین قریش اور ڈاکٹر حئی بلوچ کے درمیان تنازع ختم ہوگیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے عین الدین قریش سیکشن افسر اینڈ فوکل پرسن ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر، اور ڈاکٹر حئی بلوچ کے درمیان پائی جانے والی باہمی غلط فہمیاں خوش اسلوبی ختم کرا دی تفصیلات کے مطابق سیکشن افسر اینڈ فوکل پرسن ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹرعین الدین قریش اور ڈاکٹر حئی بلوچ درمیان تنازع چل رہا تھا جس کا وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور محمّد ثاقب کاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس نے دونوں فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرایا۔محکمہ صحت اس پیش رفت کو مثبت قدم قرار دیتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ دونوں افسران مستقبل میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ عوامی خدمت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
کوئٹہ سے مزید