• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ای اومیل اورفیمیل کو اعزازی سرٹیفکیٹ دینےکی تعریف

کوئٹہ(پ ر) بروری کے قبائلی و سماجی رہنما عزیز احمد، حاجی شیر محمد ، میر عبدالعلی ، خلیل اللہ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیر علی شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل زکیہ علی کو انرولمنٹ مہم کی کامیاب تکمیل پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا ایک قابلِ تحسین اور حوصلہ افزا اقدام ہےانہوں نے کہا کہ یہ اعزاز محض ایک رسمی ایوارڈ نہیں بلکہ ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی شب و روز محنت، غیر معمولی لگن اور تعلیمی اصلاحات کے عزم کا واضح عملی ثبوت ہےان کی مؤثر حکمتِ عملی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں سیکڑوں بچے تعلیمی اداروں میں داخل ہوئےاس مشن کی تکمیل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل زکیہ علی نے بھی انتہائی اہم اور مؤثر کردار ادا کیاانہوں نے ڈی ای اومیل اورفیمیل دونوں کو مبارکباد دی۔
کوئٹہ سے مزید