• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا کارروائی کے دوران نواں کلی، ایئرپورٹ روڈ، عالمو روڈ اور عالمو چوک میں تندوروں،گوشت کی دکانوں اور جنرل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیا گیااس دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیاجبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 3 دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید