• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے رہنما کا صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی یوم آزادی صحافت اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ صحافت کو حق ، سچ اور دیانت کے اصولوں کے ساتھ جوڑا جائے صحافیوں کو ان کا حق دیا جائےان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ژوب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار صحافی وہی ہے جو سچ کو بغیر خوف کے عوام تک پہنچائےبلوچستان جیسے خطے میں جہاں مسائل بے شمار اور وسائل محدود ہیںوہاں صحافی برادری کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہےیہاں کا صحافی نہ صرف خبر دیتا ہے بلکہ عوام کے دکھ درد کو بھی زبان دیتا ہےہم صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکلات ، دباؤ اور خطرات کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید