• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم جعلی و مسلط حکمرانوں کو قبول کرنے کیلئے تیارنہیں، پی ٹی آئی

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے بانی پی ٹی آئی کی قید کے ایک ہزار دن پورے ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ جیسی قید انہوں نے کاٹی ہے ملک کی تاریخ میں اس کی مثال نہیںملتی۔بانی نے ڈیل پر قید کو ترجیح دے کر جو تاریخ رقم کی ہے آنے والے وقتوں میں اس کی مثالیں دی جائیں گی۔ بیان میں انہوںنے کہاکہ بے گناہی کے باوجود انہیں توڑنے کیلئے جو جو مظالم ڈھائے گئے وہ الفاظ میں بیان نہیں کئے جا سکتے جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ کچھ دنوں بعد لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے آج وہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ عمران خان ملک کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں انہوںنے کہاکہ جعلی و مسلط حکمران کو قوم کسی بھی قیمت پر قبول کرنے کیلئے تیارنہیں ملک کو تباہ و برباد کرنے والے اپنی شکست تسلیم کرکے عمران خان کو رہا کریں ۔
کوئٹہ سے مزید