کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ٹاؤن پولیس نے دو ماہ قبل قمبرانی روڈ پر ماموں کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق فروری میں چار افراد نے رشتے کے تنازع پر اپنے ماموں رحمت اللہ ولد شربت خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن کامران بھٹی کو خفیہ اطلاع ملی کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم دلاور خان قمبرانی روڈ پر موجود ہے۔اطلاع پر پولیس نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا، جبکہ باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔