• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، میر عارف محمد حسنی

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی سے پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کی مجموعی صورتحال، تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے مختلف اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئیمیر عارف جان محمد حسنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوادر سے لے کر ژوب تک پارٹی کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کارکنوں کے مسائل اور تجاویز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہےمسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ جلد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں بلوچستان کے تنظیمی، سیاسی اور عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید