• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی ڈی بی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کرینگے، عدنان جلیل

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم محمد عدنان جلیل نے کہا ہے کہ سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ پشاور کی استعداد کار کو بڑھانا اوراسے چھوٹی صنعتوں کے انتظام و فروغ کیلئے بہتر خدمات کی فراہمی کا آئینہ دار ادارہ بنانا انکی ترجیحات کا حصہ ہے جسکے لیے وہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ایس آئی ڈی بی ملازمین کے حقیقی مسائل کے ازالے کیلئے وہ اپنی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ پشاور کی ملازمین کے ایک وفد کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،وفد کی سربراہی یونین صدر صاحب زادہ نسیم کررہے تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان،یونین جنرل سیکریٹری عدنان گل،سینئر نائب صدر حاجی امتیاز اور دیگرعہدیدارموجودتھے،بورڈ ملازمین نے صوبائی وزیر کو ملازمین کی ترقیوں کے کیسز کو جلد حل کرنے،بورڈ کے بند سنٹرز کی دوبارہ بحالی اورایم ڈی کی خالی آسامی پر جلد از جلد تعیناتی کیلئے ممکن اقدامات اٹھانے جیسی متعدد گذارشات پیش کیں اور اس ضمن میں ان سے بھرپور تعاون چاہا،اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس آئی ڈی بی چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے صوبے کا ایک اہم ادارہ ہے جسے خدمات کی فراہمی کیلئے معیاری اور بہتربنانا ان کی اولین ترجیح ہے، انھوں نے کہا کہ بورڈ کیووڈورکنگ سنٹرز اور پاک جرمن سنٹر اعلیٰ اقسام کے فرنیچر کی تیاری کیلئے مثالی سرکاری مراکز ہیں تاہم ان کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جس میں ادارے کے ملازمین کی جانفشانی اور فرض شناسی کا بڑا عمل دخل ہے،انھوں نے کہا کہ وہ بطور وزیر ملازمین اور ادارے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی کوششیں کریں گے تاہم ملازمین بھی اپنے ادارے کی بقا اور استحکام کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں،
پشاور سے مزید