• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسط علی کا آسٹریلین بولرز پر ٹیمپرنگ کا الزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی الزام عائد کیا ہے کہ اوول آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلوی بولروں نے ویرات کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے بال ٹمپرنگ کا سہارا لیا۔ انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے لوگوں اور میدان میں موجود اماپئرز کو کچھ نظر ہی نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔