اسلام آباد ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پاک چین اکنامک کوریڈور انڈسٹریل مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 44ملین مختص،سفیران کو 96 کروڑ،ملیں گے۔ وفاقی بجٹ میں سرمایہ کاری بورڈ کےمنصوبوں کیلئے 1114ملین ،نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کیلئے 8 ارب 85کروڑ رکھے گئے، آئندہ مالی سال 24-2023کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے 2جاری اور 2 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1114.760ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرا م کی دستاویز کے مطابق چین پاکستان اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کارپوریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 44.368ملین روپے جبکہ سیکٹر میپنگ اینڈریگولیٹری ٹرانسفارمیشن (سمارٹ) کیلئے 150ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کے 2نئے منصوبوں جن میں اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون کی زمین اور فیزیبلٹی کیلئے 405.632ملین روپے اور سپیشل اکنامک زون میں ون سٹاپ سروس کے قیام کیلئے 514.760 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد سرمایہ کاری بورڈ کے 2نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 920.392ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک ارب 11 کروڑ مختص کیے گے ہیں جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کے لئے 8 ارب 85 کروڑ اور ریاستی و سرحدی امور ڈویژن (سفیران )کے لئے 96 کروڑ، روپے مختص کیے گئےہیں۔