• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے جگنو محسن کی ملاقات، ملکی سیاست قومی امور پر تبادلہ خیال

اوکاڑہ(وارث حیدری)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ سابق ایم پی اے جگنو محسن نے گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں ملکی وانتخابی سیاست اہم قومی امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ، اس موقع پر سابق ایم پی اے جگنو محسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں انتہا پسندانہ رجحانات کو فروغ دے کر سیاسی وضع داریاں ختم کرنے والے بے نقاب ہو چکے،9مئی کو فوجی تنصیبات اور قومی املاک پر حملہ کرنے والوں کو عوام جان بھی چکے ہیں اور پہچان بھی چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر ،ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قوم اس قدر متحد ہو چکی ہے کہ شرپسند انہ منصوبہ سازوں کے خلاف قومی اتفاق رائے سامنے آ چکا ہے، جگنو محسن نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنا شاندار مستقبل میاں نواز شریف سے وابستہ کر چکے ہیں، میاں نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے انقلابی اقدامات کا سفرجاری رکھے گی،سخت معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت عوام کو ممکنہ حد سے بھی زیادہ ریلیف دینے میں مصروف عمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید