• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IT و ٹیلی کام، ترقیاتی و غیرترقیاتی کاموں کیلئے 16.5 ارب مختص

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) آئی ٹی وٹیلی کام ڈویژن اوراس کے ذیلی اداروںکیلئے آئندہ مالی سال 2023-24میں ترقیاتی و غیرترقیاتی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 16ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، ملازمین کی تنخواہوں و دیگر غیرترقیاتی اخراجات کیلئے ساڑھے دس ارب روپے جبکہ 30جاری اور 2نئے منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 6ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،کراچی آئی ٹی پارک کے جاری منصوبے کی مد میں 16 کروڑ، اسلام آباد و کراچی میں ہائی اسکلز بوٹ کیمپس کیلئے 22 کروڑ 53 لاکھ رکھے گئے ہیں ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں30 جاری منصوبوں جن میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں اسمارٹ آفس کے جاری منصوبوں کیلئے 23 کروڑ،سینٹ اور قومی اسمبلی کو سائبر ایفیشنٹ بنانے کے جاری منصوبوں کیلئے 50 کروڑ،ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت سائبر سیکیورٹی منصوبے کی مد میں 54 کروڑ 80 لاکھ،پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈیمانڈ ڈرائیور انڈسٹری کے معیار و استبداد کو بڑھانے کیلئے 19 کروڑروپے ، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مد میں 54 کروڑ،آئی ٹی پروفیشنلز کی سرٹیفیکیشن کیلئے 15 کروڑ روپے،پاکستان اسٹاک ایکسینج کے ذریعےاسمارٹ کیپیٹل منصوبے کیلئے 10 کروڑ،مختلف شہروں میں 25 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے جاری منصوبوں کی مد میں 25 کروڑ،کراچی آئی ٹی پارک کے جاری منصوبے کی مد میں 16 کروڑ، مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل کیلئے 9 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزارروپے ،ایوان صدر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کیلئے 2 کروڑ 24 لاکھ، ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبے کیلئے 4 کروڑ 58 لاکھ روپے، جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کمپلائنس مینجمنٹ سسٹم کیلئے 5 کروڑ 14 لاکھ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انٹرن شپ پروگرام کی مد میں 18 کروڑروپے،مختلف شہروں میں 4 نالج پارکس کے قیام کے جاری منصوبوں کی مد میں 5 کروڑ ،اسلام آباد و کراچی میں ہائی اسکلز بوٹ کیمپس کیلئے 22 کروڑ 53 لاکھ،کراچی، لاہور،اسلام آباد، مظفرآباد،گلگت میں کرائم اینالیٹکس اینڈاسمارٹ پولیسنگ منصوبےکی مد میں 5 کروڑ،ملک بھر میں (پی آئی ٹی بی کے ذریعے ) نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کی مد میں 9 کروڑ، نینشنل انکوبیشن سینٹرز کی توسیع کے منصوبوں کی مد میں 15 کروڑ ،ورچوئل ایجوکیشن پراجیکٹ برائے نالج بیسڈ اکانومی کی مد میں 15 کروڑ روپے،سائنو-پاک سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے قیام کی مد میں 15 کروڑ روپے، آزادکشمیر،گلگت میں کلائڈ بیسڈ سروسز کی فراہمی کیلئے ڈیٹا سینٹر کے قیام کی مد میں 33 کروڑ 70 لاکھ،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ سروسز توسیعی منصوبے کی مد میں 39 کروڑ 70 لاکھ،آزاد کشمیر و گلگت میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن و فائبر کیبل کی تبدیلی کی مد میں 30 کروڑ ،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹاورز کیلئے ہائبرڈ پاور فراہمی ( سولر پاور) کی مد میں 30 کروڑ روپے،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سروسز کے توسیعی منصوبوں کی مد میں 20 کروڑ روپے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیلئے آن لائن ریکروٹمنٹ سسٹم کی مد میں 20 لاکھ روپے،ٹیکنالوجی ایکسپورٹ مارکیٹنگ پروگرام کی مد میں 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں ڈیجیٹل اکانومی انانسمنٹ پراجیکٹ وغیرہ کیلئے 6کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، مجموعی طور پر تمام منصوبوں پر مجموعی لاگت 88ارب 35کروڑ 40لاکھ روپے ہے ۔

اہم خبریں سے مزید