• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)سائبر کرائم سرکل کراچی نے غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپہ مارکر پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3ملزمان ضیغم جاوید، صائم اور اویس عالمگیر کو گرفتارکر لیا ہے۔ کارروائی کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ میں واقع دو مختلف کال سینٹرز میں کی گئی۔ ملزمان امریکی شہریوں کو جعلی کال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،ملزمان خود کو بینک ملازم ظاہر کر کے سپوفنگ کال کرتے۔ امریکی شہریوں کو کال کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو شدید مالی نقصان پہنچاتے تھے۔ ملزمان نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا۔ ملزمان امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کو ذاتی خریداری کے لئے استعمال کرتے تھے۔ ملزمان سے ڈیجیٹل گیجٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کیخلاف دو مقدمات درج کر لئے گئےاور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید