• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ، وزارت داخلہ کیلئے 13 ارب 22 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد(طاہر خلیل + ایوب ناصر)وزارت داخلہ کیلئے وفاقی بجٹ میں 13 ارب 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب 34 کروڑ روپے زیادہ ہے ، ذیلی اداروں نیشنل پولیس اکیڈیمی کیلئے 37 کروڑ 42 لاکھ روپے امیگریشن اور پاسپورٹ کیلئے 26 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، میٹرو بس سبسڈی کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کیلئے 18 ارب ایک کروڑ 99 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت تین ارب 18 کروڑ 27 لاکھ 15 ہزار روپے زیادہ ہیں وزارت انسداد منشیات کیلئے 5ارب 12 کروڑ 30 لاکھ 74 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 54 کروڑ 40 لاکھ 80ہزار روپے زائد ہیں ، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کیلئے ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ 7ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 29 کروڑ 88لاکھ روپے زائد ہیں ۔ ایف آئی اے راولپنڈی کیلئے 2ارب 26 کروڑ 13 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے 42 کروڑ روپے زائد ہیں ، ایف آئی اے لاہور زون کیلئے ایک ارب 10کروڑ 33 لاکھ روپے ،ایف آئی اے کے پی کے کیلئے 44 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ کراچی زون کیلئے 30 کروڑ 26 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید