• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان کراچی سے ٹکرانے اور 25 فٹ تک اونچی لہروں کا امکان، ساحلی علاقوں میں الرٹ

اسلام آباد (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان بائپر جوائے سائیکلون 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے، آئندہ 24گھنٹے تک طوفان کی یہ شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے ، طوفان کے کراچی سے ٹکرانے اور 25فٹ تک اونچی لہروں کا امکان ہے ، این ڈی ایم اے ، این ای او سی نے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کراچی سے تقریبا 910 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 890 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور اپنے مرکز میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے، جس سے ممکنہ طور پر ساحلی علاقے تیز آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔مختلف بین الاقوامی موسمیاتی ماڈلز اور جوائنٹ ٹائفون وارننگ سینٹر (جے ٹی ڈبلیو ایس) کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے اس وقت 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے اور اگلے 24 گھنٹوں تک اس کی شدت اسی رفتار سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے پہلے ہی مئی میں باضابطہ طور پر سمندری طوفان کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا تھا اور ساحلی علاقوں میں طوفان کے بارے میں تیاری کے اقدامات کو فعال طور پر انجام دینے پر زور دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید