• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41دنوں کی مہمان حکومت نے ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ دیا، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہائیوں سے جاری کشکول مشن نے ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیلا۔41دنوں کی مہمان حکومت نے ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ دیا۔ وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے زبانی وعدے پر بجٹ میں وہ تمام عوام دشمن اقدامات اٹھائے گئے جن کا انھیں حکم ملا تھا۔ ساڑھے 14ہزار ارب کے بجٹ میں ساڑھے سات ہزار ارب سودی قرضوں کی ادائیگی میں چلا جائے گا، وزیرخزانہ نے سود کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا، انھوں نے بجٹ میں وفاقی شرعی عدالت اور آئین پاکستان کی پیروی کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کی تابعداری کی،سرکاری اخراجات 450ارب سے بڑھا کر 765ارب کر دیے گئے ہیں، بہتر ہوتا حکمران اپنی مراعات کم، کفایت شعاری کا اعلان کرتے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے 85وزیروں، مشیروں کا بوجھ غریب قوم کے کندھوں پر ڈال رکھاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں انتخابات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تباہ حال عوام پر 92کھرب کے ٹیکسز ڈال دیے گئ۔ بجٹ میں فاٹا کے ضم شدہ اضلاع، بلوچستان کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید