• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ماں نافرمان بیٹوں کے تشدد سے تنگ آکر تھانے پہنچ گئی

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے سیٹھی ٹائون میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی۔خاتون نے بتایا کہ پولیس اور حکام بیٹوں کے تشدد اور مار پیٹ سے نجات دلائیں اس حوالے سے اے ایس پی فقیرآباد سید طلال نے کہا کہ متاثرہ خاتون سے بچے پیسے مانگتے تھے اور گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے رہے ہیں۔ سید طلال نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے بیٹوں کو بلا کر سخت وارننگ دی ہے، دوبارہ شکایت پر کارروائی ہوگی۔
پشاور سے مزید