پشاور ( وقائع نگار )جیم سٹون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلا پاکستان جیمز اینڈ منرل کا پشاور میں جاری دو روزہ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا فیسٹیو ل کی اختتامی تقریب کے موقع پر بیرونی ممالک کے سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی ایکسپو میں خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع سمیت پاکستان کے مختلف صوبوں سے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر نمائش میں اینٹیک اور قیمتی پتھروں کے سٹالز لگائے گئے تھے، فیسٹیول کے انعقاد سے شرکاء کو قیمتی پتھروں سے متعلق آگاہی دی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر محنت ملک مہر الہی تھے جنہوں نے تقریب کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراوائی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی اصغر خان اور صدر مراد خان تاجک نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ خیبر پختونخوا کو قدرت نے معدنیات سے مالامال بنایا ہے مگر افسوس کہ اس اہم شعبے کو وہ پزیرائی نہیں مل سکی جس کا یہ حقدار ہے انہوں نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستانی قیمتی پتھروں کو بیرون ممالک کے خرید اروں اور جیمز اینڈ منرلز کے کاروبار سے وابسطہ افراد سے روشناس کرانا اور یہ بتا نا ہے کہ پاکستان معدنیات سے مالا مال ملک ہے اور نمک منڈی جو دنیا میں جیم سٹون کے کاروبار کیلئے مشہور ہے کو ایک با ر پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا جا سکے تقریب کے آخر میں شرکا ء کو ملک مہر الہی نے شیلڈز بھی دیں۔