پشاور (لیڈی رپورٹر ) خیبر پختون خواہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ کا ایک اجلاس گورنمنٹ حسنین شریف ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور میں ہوا۔اس اجلاس میں ڈبل شفٹ سکلولز ٹیچر ایسوسی ایشن پشاور کیبنٹ کی منظوری دی گئی ۔ جس میں پشاور بھر سے آئے ڈبل شفٹ سکولز کے تمام اساتذہ کی مشاورت سے محمد علی کو پشاور کے لئے بطور صدر منتخب کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے دیگر ارکان میں واجداللہ نائب صدر ،لقمان جنرل سیکرٹری، وقار اختر کو جوائنٹ سیکرٹری چنا گیا۔ فائنانس سیکرٹری کے لئے مفتی اکرام اللہ کا انتخاب کیا گیا، انفارمیشن سیکرٹری کا عہدہ تیمور کے ذمے لگایا گیا۔