• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات متوقع

لندن(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقاستحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے ہیں، بظاہر وہ علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں جہاں وہ اپنا چیک اپ کروائیں گے تاہم ان کی واپسی سے متعلق کوئی تفصیل یا پلان سامنے نہیں آ سکا ۔ سیاسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات طے ہے البتہ وہ معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ جہانگیر ترین کی برطانیہ میں مقیم دیگر اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

یورپ سے سے مزید