• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان ،اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ، کمپیونیکیشن آفیسر فیصل خان سمیت انتظامی افسران،محکمہ صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور کوریج کے حوالے سے جبکہ آنے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضروری اقدامات اور کوریج کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنرپشاورشاہ فہد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدادپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
پشاور سے مزید