پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چنگ چی کے ذریعے مبینہ طور پر 6کلو گرام چرس سمگل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم جاوید کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی خالد مہمند ایڈوکیٹ نے کی۔ فاضل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل جاوید پر الزام ہے کہ شہباز گڑھی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے اسے 20مئی 2023کو 6کلو گرام چرس سمگل کرنے کےمقدمہ میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ماتحت عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایک چنگ چی رکشہ تھا جس میں یہ چرس پڑی ہوئی تھی اس کے ساتھ ساتھ کہیں پر بھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ یہ ملزم کی ملکیت تھی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے جو کیس بنایا ہے اس میں بہت سے ایسے نکات ہیں جس کا فائدہ ملزم کو جاتا ہے اس لئے ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں دوسری جانب سرکار کے وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔