کراچی(نیوز ڈیسک)امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا، 43 چینی کمپنیوں میں ایسی 9 کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کے ساتھ پاکستان کا اشتراک ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ان کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ لسٹ میں ڈالا گیا۔ ان کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔خبر رساں ادارےکے مطابق 31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔