• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو 10 سے 20 سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی جائیگی، احسن اقبال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دے کر جی ایس ای ڈی کو10 سے 20 سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔یہ یقین دہانی انھوں نے آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف جی ایس ای ڈی پر آباد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گوادر میں ایک اجلاس کریں گے۔آباد وفد کی قیادت سدرن ریجن کے چیئرمین راحیل رنچ کررہے تھے جبکہ اس وفدمیں سابق چیئرمین آباد عارف جیوا ،آباد گوادرچیپٹرکے ممبر عفان قریشی اور ہمایو قادر بھی شامل تھے۔آباد کے وفد نے گوادر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال سے درخواست کی کہ وہ گوادر کو خصوصی اقتصادی ضلع کا درجہ دینے کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اٹھائیں تاکہ اس عمل کو تیز کیا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید