• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA، سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی سے سکھر کی پروازیں منسوخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن نے بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان اور اس سے بچنے کے ممکنہ اقدامات کے پیش نظر آج کراچی سکھر کراچی پرواز منسوخ کردی گئی ہے ،کراچی اور سکھر کی پروازوں کیلئے خراب موسم ہونے کی صورت میں لاہور یا ملتان کو متبادل ائیر پورٹس کی حیثیت سے استعمال کیا جائے گا، پی آئی اے نے ریمپ سیفٹی ٹاسک فورس بھی فعال کردی ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کے متوقع خطرے کے پیش نظر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ترجمان کے مطابق طوفان کے اثرات، ہوائی اڈوں اور ہوائی گزرگاہوں پر کل صبح 3 بجے شروع ہوں گے سمندری طوفان کے کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے خطرے کے پیش نظر پی آئی اے نے حفاظتی ٹیمیں ترتیب دے دیں متوقع تیز ہواؤں اور گردوغبار کی وجہ سے پروازوں کا رخ متبادل ائر پورٹس کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید