• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی چیمپئن شپ کا تیسرا سائیکل، بھارت کے سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کا آغاز جمعے کو ایجبسٹن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز سے ہورہا ہے۔ اس میں بھارتی کرکٹ ٹیم سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی سیریز آئندہ ماہ سری لنکا میں کھیلے گی۔ مجموعی طور پرپاکستان اگلے دو سال میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 14 میچز کھیلے گا۔ ان میں ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ سے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے 2، 2 جبکہ بیرون ملک سیریز میں آسٹریلیا سے 3، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے دو، دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ پاکستان آسٹریلیا سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی۔ اگلے سائیکل میں انگلینڈ سب سے زیادہ 21 جبکہ بھارت اور آسٹریلیا 19، 19 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔ ہر ٹیم کے حصے میں 3 ہوم اور 3 اوے سیریز ہوں گی۔ بھارت کو گذشتہ دونوں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن پہلی بار نیوزی لینڈ اور چند دن پہلے آسٹریلیا نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اسپورٹس سے مزید