• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم اجلاس

پشاور(وقائع نگار) ۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان سمیت انتظامی افسران اور ضلعی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الاضحی میں پشاور میں مویشی منڈیوں کے قیام اور اس حوالے سے ضابطہ اخلاق اور عوامی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مویشی منڈیوں میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران موجود رہیں گے اور منڈیوں میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انٹری گیٹ پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جانوروں کو چیک کریں گے اور انٹری پوائنٹ پر تمام جانوروں پر سپرے کیا جائے گا اور منڈیوں میں صفائی کی حالت کو بہتر بنایا جائے گااور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود رہیں گے تاکہ سیکیورٹی سمیت ٹریفک کی روانی میں بھی خلل نہ پڑے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پشاور سے مزید