• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں درجہ حرارت بڑھنے سے لاکھوں مچھلیاں مرگئیں

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکہ میں درجہ حرارت میں اضافے سے لاکھوں مچھلیاں مرگئیں خبررساں اداروں کے مطابق ریاست ٹیکساس میں کوئنٹانا بیچ پر لاکھوں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں بہ کر ساحل پرآگئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلیاں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پانی میں دم گھٹنے سے مریں۔ گرم پانی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلیوں کیلئے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردہ مچھلیاں ہٹاکر ساحل کو صاف کیا جارہا ہے۔
یورپ سے سے مزید