• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی ضلع لورالائی کے لانگ مارچ کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے صدر منظور کاکڑ کی قیادت میں اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی پیدل لانگ مارچ کے شرکاء جمعرات کی شام کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،اے این پی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری حاجی نذر علی پیرعلی زئی، حاجی اللہ داد خروٹی،عصمت اللہ داوی، اسماعیل داوی،پشتون ایس ایف کے طاہر شاہ کاکڑ،مزمل کاکڑ سمیت اے این پی اور پشتون ایس ایف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔ اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے عشائیہ دیا.
کوئٹہ سے مزید