• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام پورے پشاور کو بند کردیں گے، سعید ایڈووکیٹ

پشاور(لیڈی رپورٹر)سابق ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور کے اپوزیشن لیڈر محمد سعید ظاہر ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ اگر پشاور شہر نوتھیہ، گلبرگ ،کوٹلہ محسن خان، ڈیری باغوانان ،لنڈی ارباب ،چار خانہ روڈ، مشتاق آباد نوتھ قدیم پشاور میں ایک ہفتے کے اندر سو ئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پشاور کے عوام پورے پشاور کو کو بند کر دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام پر عائدہوگی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ گیس والوں نے گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا پشاور کے غریب عوام سلینڈر بھر کر معا شی طور پر برباد ہو گئے ہیں محکمہ سوئی گیس ہزاروں روپے بلز بیچتے ہیں مگر جان بوجھ کر دن گیس نہیں چھوڑتا ،خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں وزیراعظم پاکستان سے فوری طور پر اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے محمد سعید ظاہر نے کہا اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گیس کا مسئلہ اللہ پوری پشاور میں ہل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج ریکارڈ کرینگے جسمیں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے اور خواتین بھی شریک ہونگی۔
پشاور سے مزید