• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بلاول بھٹو کے غیر ملکی دوروں کی نصف سنچری‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی رپورٹ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں چین اور جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

چین کے دو روزہ دورے کے دوران وہ ’’سمر ڈیوس‘‘ کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ جاپان میں ان کی سرکاری مصروفیات اپنے وفد کے ہمراہ ہوں گی جہاں وہ اپنے جاپانی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں میں دوطرفہ امور پر بات چیت بالخصوص پاکستانی ہنرمندوں کیلئے روزگار کے مواقعوں میں وسعت کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دوروں کے ساتھ ہی ان کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے بین الاقوامی سفارتکاری کیلئے غیر ملکی دوروں کی نصف سنچری مکمل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ27اپریل 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھایا تاہم ’’بوجوہ‘‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 27 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری سے بحثیت وفاقی وزیر ایوان صدر میں حلف لیا۔ بلاول بھٹو اس سے قبل لندن بھی گئے اور میاں نواز شریف سے بھی ملے۔

اہم خبریں سے مزید