کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال برطانوی جج نے نواز شریف کو بدعنوانی پر سزا درست ہونے کا موقف مسترد کردیا، کیا برطانوی عدالت کے فیصلے سے ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان جس برطانوی نظام کی مثالیں دیا کرتے تھے آج اسی برطانوی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آگیا ہے، برطانوی عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف کا ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہورہا ہے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس وقت 24/7 لانڈری کھلی ہوئی ہے، داغ مٹ رہے ہیں سب کچھ ان کے فائدے میں ہے، نواز شریف کی نااہلی کا سفر اہلیت کی طرف مڑگیا ہے، نواز شریف کے ساتھ جہانگیر ترین بھی ساتھ بھگت جائیں گے۔