لندن(آئی این پی)برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو لارڈ چیف جسٹس کے عہدے پر مقرر کر دیا گیا،سینیئر خاتون جج ڈیم سو کیر کو انگلینڈ اور ویلز کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے،ڈیم سو کیر برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں لارڈ چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری خواتین ججوں کی 35 فیصد تعداد مکمل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے،برطانوی بادشاہ چارلس نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی، ڈیم سو کیر یکم اکتوبر کو بطور لارڈ چیف جسٹس اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔