کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسمگل شدہ سگریٹ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کا ملک بھر میں بھر پور کریک ڈاون ، گذشتہ 10روز میں کی جانے والی متعدد کارروائیوں میں30کروڑ30لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط ،کسٹمز ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کے احکامات پر سگریٹ اسمگلروں کے خلاف ملک بھر میں کاروائیوں کو تیزکر دیاگیا،کسٹمز ترجمان کے مطابق سب سے بڑی کاروائی بلوچستان میں کی گئی، جہاں کسٹمزانٹیلی جنس نے 11 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی برانڈز کے 4 2 لاکھ 80ہزار سگریٹس ضبط کی ہیں سندھ میں 8 مختلف کاروائیوں کے دوران 6 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی اعلیٰ برانڈ کے 14 لاکھ 20 ہزار 700 سگریٹس ضبط کی گئیں۔