• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں پاکستانیوں کی ہلاکت، ایجنٹس کیخلاف پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

لاہور(آصف محمود بٹ) یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد ایجنٹس کے خلاف پہلا مقدمہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں درج کیا ہے ۔ 

’’جنگ‘‘ کو ملنے والی ایف آئی آر نمبرC=188/2023کی کاپی کے مطابق یہ مقدمہ پاکستان ایمبیسی ایتھنز کی بذریعہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر موصولہ رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بن غازی لیبیا سے متعدد تارکین وطن غیر قانونی طریقہ سے بغیر سفری دستاویزات بذریعہ کشتی براستہ سمندر اٹلی جاتے ہوئے 14جون کو بحیرہ روم کے گہرے سمندری علاقے جارہے تھے کہ کشتی ڈوب جانے پر یونانی کوسٹ گارڈز نے 12 پاکستانیوں کو بچا لیاجن میں سے دو علی حمزہ ولد عبدالغفورر سکنہ چک نظام کلاں گوجرانوالہ نے ایجنٹ ندیم اسلم ولد محمد اسلم ساکن چوک دھرم کوٹ تحصیل ڈسکہ ، محمد ممتاز سکنہ میلسی ضلع وہاڑی (حال مقیم) جنڈیالہ باغ والا ضلع گوجرانوالہاور آصف سنیارا ولد محمد ایوب سکنہ غریب پورہ گجرات کو 24لاکھ روپے جبکہ حادثے مین بچ جانے والے دوسرے پاکستانی رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد سکنہ بھانو پنڈی جامکے چٹھہ تحصیل ڈسکہ نے ایجنٹس رانا نقاش ولد عبدالستار سکنہ جامکے چٹھہ ، ریاست ساکن گوجرانوالہ اور آصف سنیارا سکنہ غریب پورہ گجرات کو اٹلی جانے کے لئے 23لاکھ روپے ادا کئےتھے۔ 

یہ دونوں لڑکے ایجنٹس کی ہدایت پر براستہ لیبیا اٹلی روانہ ہوئے اور وہ کشتی یونان کے قریب سمندر میں ڈوب گئی۔ 

ان ایجنٹس نے ان تارکین وطن سے بھاری رقوم لے کر غیر قانونی طریقہ سے براستہ سمندر انہیں اٹلی بھجوانے پر جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر ان کے خلاف زیر دفعات 17/22,3,6PSMA، EO1979کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید