• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ ریسرچ کانفرنس کا آغاز 20 جون سے ہوگا

پشاور(جنگ نیوز)پشاور کے نجی ادارے میں تین روزہ بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کا آغاز 20جون سے ہوگاجس میں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی نامور ریسرچرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد ریسرچ کے شعبے کو ترقی دینا اور ریسرچرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی تحقیق ساتھی ریسرچرز کے ساتھ شیئر کرسکیں۔ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ پاکستان ریسرچ کے میدان میں کافی پیچھے ہے ۔آر سی ڈی نے چھ ماہ کا ہیلتھ ریسرچ کورس سرٹیفکیٹ شروع ہی اسی لئے کیا تھا کہ اب ہم آنے والے ریسرچرز کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور انکو ریسرچ کے حوالے سے مکمل آگاہی دیں۔کانفرنس میں ایکسپرٹس پینل ڈسکشن ہوگا جس سے یہ بات واضح ہوگی کہ ہمیں کہاں کہاں مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ ہم تحقیقی کے شعبے کو کیسے ترقی دے سکتے ہیں۔آنے والے وقت میں ریسرچ پر کام کرنے والے تعلیمی اور دیگر اداروں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ ایسی کانفرنسز سے تحقیق کے شعبے کو مزید فعال بنا سکیں۔
پشاور سے مزید