• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ آبپاشی کے ملازمین کا پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

پشاور (وقائع نگار )محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم حقوق ورکران گروپ ایریگیشن نے ایکسیئن ایریگیشن ڈویژن ملاکنڈ پر لگائے گئے الزامات کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہا کہ چند روز قبل ایکیسئن ایریگیشن ڈویژن ملاکنڈ امتیاز آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور ان پر نامناسب الزامات لگائے گئے حالانکہ وہ نہایت ایماندار اور نڈر آفیسر ہے اور اب تک کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مذکورہ ایکسیئن کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف شواہد موجود ہیں تو پھر موجودہ ایکسیئن کے خلاف اشتہار لگانا اور بدنام کرنا ناانصافی ہے انہوں نے محکمہ ا یریگیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلائی گئی مہم میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے حقوق ورکران گروپ ایریگیشن ڈویژن ملاکنڈ اور ایریگیشن ڈویژن ملاکنڈ کے تمام حاضر سروس ملازمین اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایکسیئن ایریگیشن ڈویژن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
پشاور سے مزید