• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضافاتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں ٗمیئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) موجودہ بلدیاتی حکومت مضافاتی علاقوں کی تعمیر وترقی کے لئے کوشاں ہیں اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے شاہ عالم میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا میئر پشاور نےکہا کہ جٹی بالا ، جٹی پایان، تخت آباد ، لڑمہ ، ماموں خٹکی ، پجگی ، ہریانہ ، پجگی بالا اور دیگر مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے بجلی، سوئی گیس، سٹریٹ پختگی، سڑک ، تعلیم ، ہیلتھ وین، دستکاری مراکز، بی ایچ یوز، اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہی دن سے ٹیمیں بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے تاکید کی کہ تمام مسائل کے حوالے سے رپورٹس مرتب کر کے جلد از جلد مسائل حل کرنے کے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے
پشاور سے مزید