کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ذی الحجہ 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی ڈی سی آفس کوئٹہ میں ہوگاجس میں ارکان کمیٹی مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا، مفتی محمد جان قاسمی ،علامہ قربان علی توسلی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر قاری عبد الرشید الازہری، مولانا سید عتیق الرحمن شاہ ،قاری عبد الحفیظ شرکت کرینگےحاجی کیمپ سے مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔