• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹ بال کیلئے پاکستان ٹیم کو بھارتی ویزے جاری

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ کیلئے ماریشس سےبھارت کے جاری کردیے گئے ۔ اجراء میں تاخیر حکومت پاکستان کی جانب سے دیر سے این او سی جاری کیا جانا قرار دیا جارہا ہے۔ چیمپئن شپ بنگلور میں 21 جون سے 4 جولائی 2023 تک ہوگی جس میں میزبان بھارت، پاکستان،کویت، نیپال، لبنان ، بنگلہ دیش، مالدیپ ، بھوٹان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 16 جون کو ساف میں شرکت کا این او سی جاری کیا جس کے سبب بھارتی حکام کو بھی ویروں کے اجراء میں تاخیر کا موقع ہاتھ آگیا، پی ایف ایف این سی کے رکن کے مطابق16جون کو ساف میں شرکت کا این او سی جاری کیا گیا حالانکہ ہم نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہی این او سی مانگا تھا۔

اسپورٹس سے مزید