اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، اس کی شروعات ہو چکی ہے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے‘اب صرف اعلان ہونا باقی ہے‘سندھ کے بارے میں بلاول جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، بجٹ میں سندھ کی ایلوکیشن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشتی حادثہ میں 300سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، وزیراعظم نے سوگ کا اعلان کیا، درست کیا، انکوائری کے لیے کمیشن بنایا، ٹھیک بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ پانگ ٹرم ہے؟ 300 گھرانوں کے حالات کو دیکھیں، گھر میں صف ماتم ہے اور یہ معلوم ہی نہ ہو کہ آپ کا پیارا زندہ بھی ہے کہ نہیں‘تین دو ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے ۔