کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پشتون نیشنل نیٹ ورک کے مرکزی آرگنائزر نذر بڑیچ،سنیئر ڈپٹی آرگنائزر نجیب اللہ اچکزئی، مالیات آرگنائزر سید عبدالمالک آغا، ڈاکٹر عبداللہ ناشناس، انجنیئر حفیظ اللہ کاکڑ، ڈاکٹر فراز درانی، نذیر خان اچکزئی،حکمت بازئی، اسلم شاہ اچکزئی، سردار حبیب بڑیچ، ہاشم خان کاکڑ، خضر خان، اسلم خان بڑیچ، لا جان مندوخیل و دیگر نے پشتون سیاسی رہنما شہید عثمان خان کاکڑ کو ان کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی سیاسی قومی جمہوری و انسانی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید رہنما نے سرزمین پشتونخوا کی ملی و آزاد افغانستان کے دفاع قومی حق حاکمیت پشتو زبان کی ترقی وترویج، دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے تاریخ ساز جدوجہد کی ا سی جدوجہد کی پاداش میں جام شہادت نوش کیا مگر کسی جابر ظالم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ شہید رہنما نے تمام زندگی پشتون قومی تحریک کی راہ میں تمام تر مشکلات وتکالیف برداشت کیں پشتون نیشنل نیٹ ورک شہید رہنما کی جدوجہد اور سیاسی زندگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان کی جدوجہد جمہوری سیاسی تحریکوں کے لیے مشعل راہ ہے انھوں نے کہا کہ شہید رہنما کوعصر جدید کے عظیم سیاسی رہنما اور شہید کے طور پر یاد کیا جائے گا تمام سیاسی جمہوری نظریاتی سیاسی قومی پارٹیاں و تنظیمیں مشترکہ قومی سیاسی ایجنڈے پر متفق ہوں اور شہید رہنما کی برسی کے موقع پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔