کوئٹہ(پ ر)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن کی مسلسل کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان، ڈاکٹر امین مندوخیل کی جانب سے بعض اہم کنڈیشنل آرڈرز/احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن اس پیش رفت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان، ڈاکٹر امین مندوخیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ آئندہ بھی ملازمین کے جائز مسائل کے حل اور محکمہ صحت کی بہتری کے لیے اسی طرح مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔