• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات اللّٰہ خان کاکڑ کی تنویر یوسفزئی سے ملاقات

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے تنویر خان یوسفزئی سے ملاقات کیملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے مقامی حکومتوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی اداروں کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیااس موقع پر حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل، شفاف طرزِ حکمرانی اور مقامی اداروں کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید