کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جونیئر نائب صدر ملک عبدالرؤف شاہوانی، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، وائس چیئرمین عبدالنعیم آغا، آفس سیکرٹری میر فرید مینگل، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں درجہ چہارم ملازمین کا جو ڈیوٹی روسٹر بنایا گیا ہےوہ سراسر بدنیتی پر مبنی ہےمن پسند افراد کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ تین شفٹوں کو ایک ہی انچارج کے ذریعے چلایا جا رہا ہےایوننگ اور نائٹ شفٹ میں نعم البدل عملہ کام کر رہا ہے اور تین افراد کا کام ایک ہی شخص سے لیا جا رہا ہے اس لسٹ میں کچھ لوگوں کو یہ رعایت دی گئی ہے کہ ہفتے میں ایک روز یا صرف اتوار والے دن ڈیوٹی کریں جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی روسٹر میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بلیک میلرمن مانی کر رہےہیںجن سے کوئی پوچھنے والا نہیںانہوں نے کہا کہ آر ایم او جنرل ڈاکٹر بابر اعظم جس ایمانداری اور محنت سے ادارے کے امور چلا رہے ہیںمافیا انہیں کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے17 جون 2026ء کو ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اوراحتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔