• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی تحقیقات کرائی جائے،پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے چیئرمین کامریڈ نذر مینگل،کامریڈ غلام رسول، کامریڈ عمران، ماسٹر ظفر جی، کامریڈ عبدالرحمن سنگت، کامریڈ اقبال بلوچ،یوسفی بلوچ اور دیگر نے سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے پورے معاشرے کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔اس واقعہ سے نہ صرف محکمہ صحت کے اہلکاربلکہ معاشرے کا ہر فرد بالخصوص خواتین عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کی اعلی سطح پرتحقیقات کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید