کوئٹہ( پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ہزارہ ریورس سینٹر میں سلائی کڑھائی کورس کے آٹھویں بیچ کی تکمیل کے موقع پر تقریبِ ہوئی تقریب میں کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےکیونکہ ہنر مند خواتین نہ صرف اپنے خاندان کی معاشی معاونت کر سکتی ہیں بلکہ معاشرے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرتی ہیںتقریب کے دوران شرکاء نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی خواتین کے لیے فنی تربیت کے مزید پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں آخر میں کامیاب خواتین میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔