• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتن پارک ہزارگنجی میں نا معلوم افراد نے آگ لگا دی

کوئٹہ (این این آئی) ہزارگنجی چلتن نیشنل پارک کے دھونی علاقے میں لگنے والی آگ کو محکمہ جنگلی حیات اور فاریسٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مکمل طور پر بجھا دیا ۔ ڈپٹی کنزویٹر فاریسٹ نیاز کاکڑ کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے ہزار گنجی نیشنل پارٹی میں آتشزدگی کے واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے فیلڈ اسٹاف نے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔انہوں نے بتایا کہ گیم عملے نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ مبینہ طور پر بعض نامعلوم افراد نے لگائی جو ولی داد ڈیم کی جانب سے پہاڑ عبور کرکے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق فائر فائٹنگ ٹیم کی آمد سے قبل مشتبہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
کوئٹہ سے مزید